ہالینڈ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کا اعلان کرنے والے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچائے، تحفظ شان رسالت کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:ڈاکٹرراغب نعیمی ،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ


ہالینڈ کے سفیر کوملک بدر،سفارتخانہ بنداورمکمل طورپر اس کاسفارتی ومعاشی بائیکاٹ کیا جائے،مفتی انتخاب احمدودیگرکا مطالبہ

اقوام متحدہ،عالمی ادارے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کانوٹس لیں:”تحفظ ناموس رسالت ریلی “سے خطاب

لاہور:دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ شان رسالت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔رسول اکرم کی حرمت سے بڑھ کوئی چیز نہیں ہوسکتی،ناموس رسالت کی حفاظت ہی اصل ایمان ہے۔اقوام متحدہ اوردیگرعالمی ادارے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کانوٹس لیں۔آزادی اظہار رائے کے نام پر محسن کائنات کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ہالینڈ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کااعلان کرنے والے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچائے۔
نبی کریم کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے اعلان کےخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے
۔31اگست کو پوری قوم ”یوم شان رسالت “ کے طورپر منائے گی، جمعة المبارک کے اجتماع میں توہین انبیا ءکاارتکاب کرنے والے کےخلاف مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی ،ملک بھر میں مرحلہ وارپرامن احتجاجی مظاہرے،ریلیاں ،سیمینارز کاانعقاد کیاجائے گا ۔گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے والوں کےخلاف کاروائی کے لیے جامعہ نعیمیہ ہالینڈسفارتخانے کواحتجاجی مراسلہ بھیجے گا۔حکومت پاکستان گستاخانہ خاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی میں اٹھانے کے اعلان قابل تحسین ہے۔مسلم سربراہان اوآئی سی کاہنگامی اجلاس بلاکر مغرب میں فروغ پاتے گستاخانہ کلچر کوروکنے کےلئے اجتماع لائحہ عمل تیار کریں۔توہین انبیا کے ناپاک عمل کو روکنے کےلئے عالمی سطح پرقانون سازی کےلئے ا پناایمانی فریضہ ادا کر یں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے آج لاہور پریس کلب کے باہر”تحفظ ناموس رسالت ریلی “ کے اختتام پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی میں مفتی انتخاب احمدنوری،ڈاکٹر سلیمان قادری،مولانا محبوب احمد،مفتی عمران حنفی،مولانا کلیم فاروقی،مفتی غلام مرتضیٰ نقشبندی ،پیرسید زین العابدین شاہ ،مولانا محب رسول،مولانا مسعود احمدسیالوی،مفتی قیصر شہزاد نعیمی ،میاں خلیل احمد،قاری غلام رسول چشتی،قاری منظو راحمد ،قاری محمدامیر قادری ،قاری محمد رفیق نقشبندی، ،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانا یاسین نعیمی،قاری اشفاق احمد،قاری غلام محی الدین،مفتی بلال فاروق نعیمی، قاری سعید نقیبی  سمیت جامعہ نعیمیہ کے دیگر شیوخ الحدیث ،مدرسین ،اساتذہ کرام ،طلبہ ،ڈاکٹرسرفر از نعیمی ریسرچ انسٹی نیوٹ کے اساتذہ وطلبہ ،نعیمین ایسوسی ایشن اور بزم نعیمیہ کے عہدیداران وکارکنان سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان ہالینڈ پر گستاخانہ خاکے رکوانے کے لئے دباﺅ ڈالے،عدم تعاون پرہالینڈ کے سفیر کوملک بدر،سفارتخانہ بنداورمکمل طورپر اس کاسفارتی ومعاشی بائیکاٹ کیا جائے۔
ریلی کے اختتام پر اسلام کی سربلندی اورملک وقوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعاکرائی گئی

                 ( میڈیاسیل جامعہ نعیمیہ،لاہور)