پہلے دو ہفتہ وار تحریری مقابلوں میں اول دوم سوم پوزیشنز والی تحریریں



مزمل حسین
608
3rd
دور حاضر میں ہر شخص چاہے وہ شعبہ ہائے زندگی میں سے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہوں سکون قلبی سے محروم ہے۔ احباب سب پریشانیوں اور بے سکونیوں کی وجہ قرآن کریم اور سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےدوری ہے، بلکہ نہیں میں تو کہوں گا کہ ہم نے ان دونوں چیزوں سے دوری نہیں بلکہ کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے
خبردار اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون حاصل ہوتا ہے دور حاضر میں اگر ہم نے اطمینان قلب حاصل کرنا ہے تو ذکر باری تعالیٰ اور سیرت رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو اپنانا ہوگا تبھی ہماری زندگیوں میں سکون آ سکتا ہے لب لباب یہ ہے کہ اگر آج ہم قلبی راحت پانا چاہتے ہیں تو ذکراللہ سیرت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانا ہوگا
دعا ہے کہ رب کریم توفیق عمل عطا فرمائے

پہلے تحریری مقابلے میں اول پوزیشن
آج کا پیغام علماء کے نام  /ریحان علی 456
میرے عزیز جس قدر علم دین میں توجہ کرو گے اتنا ہی ترقی اور عروج پاؤ گے علم دین کو ذریعہ دنیا ہرگز نہ بناؤ اگر بنایا تو نقصان اٹھاؤ گے جتنا دنیا کے پیچھے بھاگو گے اتنا ہی دنیا آگے بھاگے گی جتنا دنیا کو چھوڑ کر باغوں کے یہ اتنا ہی تمہارے پیچھے بھاگے گی علمائے کرام کو خوش لباس ہونا چاہیے اس کے ساتھ لباس کی شرعی حیثیت کا خیال بھی ضروری ہے کم سویا کرو زیادہ بیدار رہا کرو کیونکہ یہ جہاز سونے کے لیے نہیں بلکہ جاگنے اور جگانے کے لیے ہے مرنے کے بعد قبر میں سونا ہی تو ہے وہاں کوئی نہیں جگائے گا علم ہمیشہ اہلیت رکھنے والوں کو دیا کرو جب بھی کوئی بات بیان کرو پہلے اس پر عمل کرو اپنے وقار کو سمجھو آپ انبیاء کے وارث ہیں عاجزی اختیار کرو ہمیشہ سچ بولو