Jamia Naeemia Laptop distribution revised date./دارلعلوم جامعہ نعیمیہ لیپ ٹاپ تقسیم 2018

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام 2 مئی بروز بدھ جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور میں صبح 9:00 بجے اک تقریب کا انعقاد کیا جانا تھا۔ جس میں دینی مدارس کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیۓ جانے تھے۔ واضح رہے کہ یہ لیپ ٹاپ ان طلباء کو دیئے جانے تھے جنہوں نے 2016 میں عالیہ کیا یا ۔  اس سال پوزیشنیں حاصل کی۔ لیکن دیگر مصروفیت کی وجہ سے یہ پروگرام موخر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔جامعہ ہذا کے ناظم اعلی ، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی یا دیگر منتظمین  کیطرف سے جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
جامعہ اپنے تمام طلباء کے لیے دعا گو ہے۔