شعبہ درس نظامی/ داخلہ شیڈیول


                           پالیسی برائے داخلہ
   
                    " دارلعلوم جامعہ نعیمیہ،لاہور "
دارلعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں نئے تعلیمی سال 2018-19 کے لیے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 27 جون 2018کو نئی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا ۔
                      شیڈیول ضمنی امتحانات۔
جامعہ کے سالانہ امتحانات میں 2 سے زائد مضامین میں فیل شدہ طلباء کو داخلہ نہیں دیا جائے گا جبکہ 2 یا اس سے کم مضامین میں فیل ہونے والے طلباء کے لیے ضمنی امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ غیر حتمی رپورٹ کے مطابق ضمنی امتحانات 2018 کی ڈیٹ شیٹ 28 یا 30 جون کو شائع کی جائے گی۔ ضمنی امتحانات کے لیے داخلہ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
                            پالیسی برائے داخلہ
1:-دارلعلوم جامعہ نعیمیہ کے وہی طلباء سال 19-2018 میں داخلے کے اہل ہوں گے جنہوں نے گزشتہ سال کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 45 فیصد نمبروں سے کامیابی حاصل ہو گی۔جبکہ ہر پرچہ میں کامیابی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

3:-گزشتہ سال کسی بھی قسم کی جامعہ مخالف سرگرمیوں کی بنیاد پر داخلہ نہ ہو سکے گا۔

4:- دیگر مدارس سے آنے والے طلباء کے لیے تنظیم المدارس کا امتحان کم از کم 55 فیصد نمبروں سے پاس کرنا لازمی ہو گا۔ وگرنہ داخلہ نہ ہو سکے گا۔

5:- داخلے کے وقت والد/بھائی/چچا/ماموں کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔اس میں کسی قسم کی نرمی نہ ہو گی۔یہ اصول پرانے اور نئے طلباء سب کے لیے یکساں ہے

 نئے تعلیمی سال کا آغاز 10 شوال المکرم 1439ھ بمطابق 25 جون 2018 بروز پیر سے کر دیا گیا ہے۔
 شوال المکرم بروز بدھ بمطابق 27 جون 2018 سے تدریس کا آغاز ہو گا۔

www.naeemiaedu.blogspot.com

8:- مطلوبہ کوائف کی فراہمی کے بغیر داخلہ نہ ہو گا۔
(i) سابقہ مدرسے کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ
(ii) والد یا سرپرست کی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
(iii) دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
(iv) گزشتہ اسناد کی فوٹو کاپی
(v) طالبعلم کے شناختی کارڈ /بے فارم کی فوٹو کاپی

مزید معلومات کے جامعہ کی بلاگ ویب سائٹ وزٹ کریں۔
www.naeemiaedu.blogspot.com
شکریہ۔